• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)شاہین مسلم ٹاؤن، توحید کالونی نمبر 2کے مکینوں نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت توحید اصلاحی کمیٹی چئیرمین ڈاکٹر نذیر خان نے کی جبکہ مظاہرے میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شابین مسلم ٹاؤن، توحید کالونی نمبر 2پشاور میں گزشتہ ایک ماہ سے سوئی گیس مکمل طور پر بند ہے۔ پرانی لائن پر گیس کی فراہمی بھی بند کر دی گئی ہے۔ نئی گیس پائپ لائن بچھائی گئی، مگرابھی تک نئی پائپ لائن سے گھروں کو کنکشن فراہم نہیں کیے جسکے باعث غریب عوام روزمرہ کی بنیاد پر مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔
پشاور سے مزید