اسرائیلی ڈرون حملے میں جنوبی لبنان میں ایک شہری شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہارث ہدادہ کو ملانے والی سڑک پر ایک گاڑی پر 2 میزائل فائر کیے۔
لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے 27 نومبر 2024ء کے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 600 حملے کیے جاچکے ہیں۔