گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں 8 شہری ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں روسی فضائی حملوں میں بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے 45 مختلف ڈرونز اور ایس 400 میزائل لانچ کیے گئے جن میں سے یوکرین کے زمینی فضائی دفاعی یونٹس نے 24 ڈرونز کو مار گرایا۔