کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میٹرو پولیٹن کاپوریشن تنظیمی اتحاد کے زیراہتمام کارپوریشن کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرئے کے شرکا نے مطالبات کے حق میں نعرئے بازی بھی کی ۔ مظاہرین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محرون ہیں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو جلد از جلد تنخواہیں ادا کی جائیں ۔