• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفیع آرفن ایج اینڈ ویلفیئر کے بچوں کا آبرو اولڈ ہوم کا دورہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) شفیع آرفن ایج اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی سی ای او آمنہ شفیع نے ادارے کے بچوں کے ہمراہ آبرو اولڈ ہوم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اولڈ ہوم ناہید کریم، بلوچستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی وائس چیئرپرسن حمیدہ بانو، صدر فاطمہ خان اور بلوچستان ریفارمز کے صدر ملک عرفان بھی موجود تھے۔ قبل ازیں بچوں کو اولڈ ہوم کا دورہ کروایا گیا اور معمر افراد سے ملاقات کرائی گئی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزرگ ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی عزت و خدمت ہمارا دینی و اخلاقی فرض ہے۔
کوئٹہ سے مزید