• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ ظفر عثمانی نے پاکستان کا پہلا پرچم 14 اگست 1947ء کو بلند کیا، مولانا حقانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے اس کی حفاظت اور سلامتی اور استحکام ہمارا مذہبی ملی اور وطنی فریضہ ہے اسلام کے مقدس نام پر اس کا وجود قائم ہواان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی خطیب نے کہا کہ پاکستان کا مقصد ایک اسلامی فلاحی ریاست کا تشکیل تھا جہاں مسلمان قرآن وسنت کے نظام کے تحت زندگی بسر کریں لیکن بد قسمتی سے گورے انگریز سے آزادی تو ہم نے پا لی مگر انگریز کے غلامی کے سوچ اور نظام سے ہم آج تک آزاد نہ ہوسکے اس لئے تکمیل مقصد پاکستان اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کی جدوجہد کی ضرورت آج بھی ہے برصغیر کے آزادی کیلئے شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی، سید احمد شہید، شہداء بالا کوٹ،1857ء کی جنگ آزادی میں حجۃ الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتوی مولانا رشید احمد گنگوہی، حاجی امداد اللہ مہاجار مکی کی بنفس نفیس جنگ میں حصہ لینا عظیم کارنامہ ہے دارالعلوم دیوبند نے حریت آزادی فکرامت کو دیا شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی مولانا سید حسین احمد مدنی اور مولانا عزیز گل کے ہمراہ تحریک ریشمی رومال میں حجاز سے گرفتار ہوئے اور مالٹا کے جیل میں رہے انگریز نے ہزاروں علماء کو تختہ دار پر لٹکایا اور طویل جدوجہد اور قربانیو ںکے بعد انگریز نے برصغیر کو خالی کیا اور قیام پاکستان کا مرحلہ ا ٓیا کراچی میں علامہ شیبر احمد عثمانی اور ڈھاکہ میں علامہ ظفر احمد عثمانی نے پاکستان کا پہلا پرچم 14اگست1947ء کو بلند کیا قرار داد مقاصد علامہ عثمانی کی کاوشوں کانتیجہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید