• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ایپ کے ذریعے حاضری کا نظام ناقابل عمل ہے، شفاء مینگل

کوئٹہ(پ ر)صوبائی قائد پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان حاجی شفاء مینگل اورکابینہ کے ارکان نے سول سیکرٹریٹ میں اسپیشل سیکرٹری شہک بلوچ ، ڈپٹی سیکریٹری خلیل مراد، سیکشن آفیسر(ایڈمن)جہانگیر خان کرد ، سول سیکرٹریٹ آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر عبدلمالک کاکڑ و دیگر سے ملاقات کی ، انہوں نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ ایپ سسٹم کے ذریعے حاضری کو لاگو کرنے سے بلوچستان کے دور دراز اضلاع میں جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں وہاں بذریعہ ایپ ہیلتھ ملازمین پر حاضری لاگو کروانا سمجھ سے بالاتر ہے، پیرا میڈیکل اسٹاف کے تمام خدشات و تحفظات سے محکمہ صحت کے ذمہ دارن کو آگاہ کیا اور کہاں کہ ہم محکمہ صحت میں جدید سسٹم کے خلاف نہیں مگر بلوچستان کے گراؤنڈ ریئلٹی کو دیکھتے ہوئے پیرا میڈیکل اسٹاف جو بلوچستان کے طول و عرض میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انکو غیر حاضر شو کرنا کسی صورت قبول نہیں۔
کوئٹہ سے مزید