• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے، مقررین

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ، بلوچستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن اور بلوچستان ریفارمز کے زیراہتمام آبرو اولڈ ہوم میں یوم آزادی کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا،آزادی مارچ ریلی بھی نکالی گئی اور شجر کاری بھی کی گئی۔اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ کی صدر مینا لوتھر، چیئرپرسن آمنہ شفیع، جوائنٹ سیکرٹری امبرین یوسف، لیگل ایڈوائزر فرزانہ خلجی، چیئرمین لیگل ونگ عصمت ترین، چیئرمین کوئٹہ نعمان شاہ، بلوچستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی سنیئر وائس چیئرپرسن ناہید کریم، وائس چیئرپرسن حمیدہ بانو، صدر فاطمہ خان اور بلوچستان ریفارمز کے صدر ملک عرفان نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آزادی کی قدر کرتے ہوئے معاشرتی فلاح و بہبود کے لیےہر فرد اپنا کردار ادا کرے مقررین نے کہا کہ آزادی انمول نعمت ہے زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و جذبہ و ملی یگانگت کے ساتھ مناتی ہیں پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں،دشمن کی مادر وطن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گےانہوں نے کہا کہ جشن آزادی بزرگوں کی عظیم قربانیوں اور قیام پاکستان کی جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
کوئٹہ سے مزید