• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیف بیزوس کی والدہ 78 سال کی عمر میں چل بسیں

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

معروف امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون کے بانی ارب پتی جیف بیزوس کی والدہ جیکی بیزوس 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اُن کی موت 14 اگست کو ہوئی جس کی تصدیق اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

جیف بیزوس نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کی والدہ کی موت Lewy body dementia (سوچ، حرکت، مزاج اور رویے کو متاثر کرنے والی بیماری) کی وجہ سے ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیف بیزوس کی والدہ کو 2020 میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

جیف بیزوس کے مطابق آخری لمحات میں والد، بچے، پوتے اور دیگر والدہ کے ساتھ تھے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں والدہ سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیکی بیزوس نے پسماندگان میں بیٹے جیف بیزوس، مارک جبکہ بیٹی کرسٹینا بیزوس اور شوہر مائیک بیزوس کو چھوڑا ہے۔ علاوہ ازیں ان کے 11 پوتے اور ایک پڑپوتی بھی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید