بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا نے حال ہی میں اتر پردیش کے میتھرا میں واقع پریم آنند مہاراج کے آشرم کا دورہ کیا، جہاں راج کندرا کی ایک پیشکش پر اہلیہ نے حیران کن رد عمل دیا۔
بھارتی میڈیا پر شلپا شیٹی اور راج کندرا کے دورے کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں راج کندرا کو جذباتی انداز میں گرو کو اپنے ایک گردے کی بطور عطیہ پیشکش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو گرو شلپا اور راج کو بتا رہے ہیں کہ ان کے دونوں گردے ناکارہ ہو چکے ہیں اور وہ گزشتہ 10 برس سے اسی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔
گرو کی بات سن کر راج کندرا نے کہا کہ میں پچھلے دو سال سے آپ کو فالو کر رہا ہوں، آپ کی ویڈیوز میرے سوال، ہر شک و خوف کا جواب دے دیتی ہیں، آج میرا کوئی سوال نہیں ہے اگر میں کچھ مدد کر سکتا ہوں تو میرا ایک گردہ آپ کے لیے حاضر ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر راج کندرا کی جانب سے گرو کو گردے کی پیشکش کرنے پر شلپا شیٹی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے، وہ اچانک سے حیران ہو کر ہنسنے لگتی ہیں۔
دوسری جانب اس پیشکش پر گرو نے مسکراتے ہوئے کہا، ’میرے لیے یہ کافی ہے کہ آپ خوش رہیں، میں آپ کے خلوص کو دل سے قبول کرتا ہوں۔‘