اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر جمعہ کو پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے ایک گروپ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں ،نیشنل پریس کلب کے پارکنگ ایریا میں جمع ہوئے اور احتجاجی نعرے لگا تے ہوئے گیٹ تک گئے ، مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افغانی زبان میں نعرے درج تھے ۔