کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میڈیا نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پالیسی سازی میں رہنمائی کا کردار بھی ادا کرتا ہے، ایک باشعور میڈیا ہی عوام اور حکومت کے مابین موثر رابطے کا ذریعہ بنتا ہے،شہر کی ترقی کے لیے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم آزادی کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کے بعد پریس کلب کی مجلس عاملہ اور سینئرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پرمعروف بزنس مین اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ ،وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، پریس کلب کے عہدیدار ، ارکان اور ،ان کے اہل خانہ اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔