• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر کامران ٹیسوری کے متنازع بیان کی شدید مذمت

اسلام آباد(ممتاز علوی ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعہ کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں شدید بارشوں، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔پارٹی نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کے ان متنازع بیانات کی بھی شدید مذمت کی جن میں انہوں نے کراچی کو خوف کے دور میں واپس دھکیلنے کی بات کی تھی۔ پی ٹی آئی نے اسے جمہوریت پر براہِ راست حملہ اور عوام کی سنگین توہین قرار دیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں ترجمان نے سانحہ میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ"ہمارے دل و دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر و ہمت دے اور لاپتہ افراد کو بحفاظت واپس لوٹائے۔

ملک بھر سے سے مزید