• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، 78 ویں یومِ آزادی پر وقار خصوصی اجلاس، پرچم کشائی کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار خصوصی اجلاس اور پرچم کشائی کی تقریب ، صدارت اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کی، اسپیکر نے قومی پرچم لہرایا اور شرکا کے ہمراہ ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی،تقریب میں ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید، صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار ، قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی، اراکین صوبائی اسمبلی بشمول خواتین و اقلیتی اراکین نے بھرپور شرکت کی، اسپیکر نے بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو "معرکہ حق" کے طور پر یاد رکھے گی کیونکہ اس میں دشمن کو تاریخی شکست دی گئی، خصوصی اجلاس میں ایڈا ریئو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے خصوصی طلبا نے شرکت کی، کارروائی کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک، قومی ترانہ اور دعا سے ہوا، اسپیکر نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ادارے کے ساتھ سر شاہنواز بھٹو کی وابستگی اور عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن ہیلن کیلر کے دورے کا ذکر کیا۔

ملک بھر سے سے مزید