اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) علماء ایکشن کمیٹی نے مری روڈ اسلام آ باد پر شہید کی جانے والی مدنی مسجد کا علامتی سنگ بنیاد رکھ دیا اور چھوٹی سی دیوارتعمیر کردی، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی،اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کالاٹھی چارج، مظاہرین کی مزاحمت ۔سنگِ بنیاد رکھنے کے موقع پر علماء، مدرسہ کے طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔علماء ایکشن نے مدنی مسجد کو دینی تعلیم و تربیت اور عبادت کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔علماء نےمسجد کی جلد تعمیر مکمل کرنے اور علاقے کی خدمت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ۔ایک موقع پر مدنی مسجد کے باہر پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیداہوگئی ۔