• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن کی دوسرے فیز میں مزید 4 انٹرنیشنل پروازیں شروع کرنے کی تیاری

کراچی (اسد ابن حسن) یورپین ممالک کے لیے پروازوں کی بندش ختم ہونے کے بعد قومی ایئر لائن نے پہلے برطانیہ کیلئے پروازوں کا اغاز کیا اور اب دوسرے فیز میں مزید چار یورپی ممالک کیلئے پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے اور اس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید پروازیں اوسلو، میلان بارسیلونا اور کوپن ہیگن کیلئے شروع کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر شہری بازی خواجہ اصف نے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شہروں میں بڑی تعداد میں پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور ابتدائی طور پر ہفتہ وار ایک ایک پروازیں چلائی جائیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید