کراچی( افضل ندیم ڈوگر) نجی ایئر لائن کی لاہور سے دبئی پہنچی پرواز پی ایف 786کو دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ابوظہبی ایئرپورٹ پر موڑ دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز دوپہر ساڑھے 12 بجے لاہور سے روانہ ہوئی۔ طیارہ سہہ پیر 3 بجے لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ پائلٹ کو دبئی ایئرپورٹ پر کسی انتظامی مسئلہ ہا کہہ کر ابوظہبی کا رخ موڑنے کی ہدایت کی گئی۔ ابوظہبی لینڈنگ کے بعد مسافر لگ بھگ 3 گھنٹے تک طیارے میں موجود رہے بعد ازاں پرواز کو شام پونے 6 بجے دبئی لایا گیا۔