• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں غیر قانونی تارکین وطن کو رہائشی جعلی سرٹیفکیٹ فراہم کرنیوالا پاکستانی گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) کویتی حکام نے ایک بڑے اپریشن میں ایک گروہ کا قلع قمع کرتے ہوئے گروہ کے پاکستانی سربراہ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کویت کے سرکاری انگریزی اخبار عرب ٹائمز کے مطابق پاکستانی شہری شہباز حسین عرف اللہ رکھا نے کویتی کفیل کی شراکت میں 10 کمپنیاں قائم کر رکھی تھیں۔ وہ غیر ممالک سے لیبر منگواتا تھا مگر کیونکہ کمپنیاں جعلی تھیں تو ان کو کام نہیں ملتا تھا۔ پھر ان کو قانونی مگر جعلی رہائشی سرٹیفکیٹ دلوانے کے عوض ساڑھے تین سو سے 900 کویتی دینار (ساڑھے تین لاکھ سے لے کے نو لاکھ پاکستانی روپے) وصول کر کے ان کو سرٹیفیکیٹ فراہم کر دیتا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا اس کے وزارت داخلہ میں تعلقات تھے اور اس نے کئی سو افراد کو اس قسم کے جعلی رہائشی سرٹیفیکیٹ بنا کر دیے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید