• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا تنویر کی CEO اینگرو فرٹیلائزرز سے ملاقات، کھاد کی بلاتعطل فراہمی پر بات چیت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے گزشتہ روز اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی رٹھور کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں ملک بھر میں کھاد کی بلا تعطل فراہمی، کسانوں کے لیے قیمتوں میں استحکام، اور زرعی شعبے کی پائیداری کو مضبوط بنانے کے لیے مستقبل بین اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کسانوں کو مارکیٹ میں منفی عناصر سے بچانے کیلئے ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ کریگی کھاد تک بروقت اور مناسب قیمت پر رسائی محض ایک تجارتی معاملہ نہیں بلکہ پاکستان کی غذائی تحفظ اور معاشی استحکام کا ایک اہم ستون ہے،۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھاد کی سپلائی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ فصلوں کی پیداوار کو براہ راست متاثر کرتی ہے اور لاکھوں کاشتکار گھرانوں کے روزگار کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، رانا تنویر حسین نے اینگرو فرٹیلائزرز پر زور دیا کہ وہ اپنی تقسیم کا دائرہ کار وسیع کریں۔

ملک بھر سے سے مزید