• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیامِ پاکستان میں فوج اور حر جماعت کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں، سردار رحیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم کی قوم کو 78ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی سے کشمور تک جشنِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا.فنکشنل لیگ کے کارکنوں کی سندھ بھر میں ریلیاں، استقبالیہ کیمپ اور تقریبات کاانعقاد کیا۔ سردار عبد الرحیم نےکہاکہ قیامِ پاکستان میں پیر صاحب پگارا، پاک فوج اور حر جماعت کی قربانیاں سنہری باب ہیں۔قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔یومِ آزادی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اتحاد کا پیغام دیتا ہے ۔اس موقع پر ریلیوں شرکاء نے پیر صاحب پگارا، پاک فوج اور آئین و قانون کی بالادستی کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔

ملک بھر سے سے مزید