کراچی (اسد ابن حسن) منگل کے روز لیبیا کے شہر ترپولی کے سمندر سے اٹلی کی جانب جانے والی دو کشتیاں جن میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے ڈوب گئیں۔ اس حادثے میں 30 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک سالہ بچی بھی شامل تھی۔ اٹلی کی خبر رساں ایجنسی انسا کے مطابق دونوں کشتیاں اٹلی کے شہر لمپٹسا کے قریب سمندر میں پیش ایا۔ دونوں کشتیوں میں پاکستان، سوڈان اور صومالیہ کے غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔ کیونکہ قانونی امیگریشن تو ہوتی نہیں اس لیے اندازہ یہ ہے کہ ایک ایک کشتی پر 70 سے 80 افراد سوار تھے۔ کشتیاں جب اٹلی کے قریب پہنچیں تو پہلے ایک کشتی میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا۔ کشتی کے ناخدا نے دوسری کشتی پر لوگوں کو منتقل کرنا شروع کر دیا اور کچھ کو سمندر میں بھی پھینک دیا۔ تھوڑی دیر بعد دوسری کشتی جو کہ مزید افراد کے ٹرانسفر ہونے سے بھاری ہو گئی تھی وہ بھی ڈوب گئی۔