• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دنیا میں ذیابیطس کی سب سے زیادہ شرح والا ملک بن گیا

لاہور (آئی این پی) پاکستان دنیا میں ذیابیطس کی سب سے زیادہ شرح والا ملک بن گیا۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اس وقت خاموش لیکن تباہ کن صحت کے بحران میں مبتلا ہے اور لاکھوں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ماہرین کے مطابق ملک میں ہر 10ذیابیطس کے مریضوں میں سے ایک کو ڈایابیٹک فٹ ڈیزیز لاحق ہے جو علاج نہ ہونے کی صورت میں سنگین زخموں یا اعضا کے کٹنے کا باعث بن سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 34لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث سنگین زخموں یا اعضاءکے کٹنے کے خطرے میں ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید