• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا تجارتی مذاکرات، دہشت گردی کیخلاف تعاون مضبوط کرنے کا عزم

اسلام آباد(تنویرہاشمی/ مہتاب حیدر) پاکستان اور امریکا تجارتی و سرمایہ کاری معاہدوں کو مزید بہترکرنےاورآگے بڑھانے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بدلے واشنگٹن معدنیات و کان کنی کے شعبے میں رعایتی اقدامات چاہتا ہے اور اس حوالے سے آگے بڑھنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ امریکا کے ساتھ ہونیوالا تجارتی معاہدہ توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں معاشی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا‘ تجارتی معاہدہ امریکی سرمایہ کاری کو پاکستان کے انفراسٹرکچر، ترقیاتی منصوبوں، ڈیجیٹل اور مائننگ سیکٹرز کی طرف راغب کرے گا ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوامریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر سے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر نٹالی بیکرنے کہاکہ یہ تجارتی معاہدہ پاکستان اور امریکہ دونوں کے لئے دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کا ایک اہم موقع ہے ‘ امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع بالخصوص سپلائی چین‘پیداوار، پروجیکٹ مینجمنٹ، توانائی، قیمتی معدنیات، مائننگ اور تیل کی تلاش کے شعبوں میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید