اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مضبوط کرنے کا عزم کیاہے ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی گریگوری لوگرفو نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات‘ انسداددہشتگردی‘بارڈر سکیورٹی‘انسداد منشیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پرگریگوری لوگرفو نے کہا کہ پاکستان جیو اسٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہم ملک ہے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری،قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکراور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔گریگوری لوگرفو نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔