اسلام آباد(ایجنسیاں) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا جسکے مطابق ایجنسی کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہونگے۔رولز کے مطابق جائیداد منجمد کرنے یا بحالی کیلئے ڈی جی کی اجازت لازمی قرار دی گئی، ادارہ تحقیقات کیلئے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی، ایجنسی تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت تحقیقات کریگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا کہ ایجنسی حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کریگی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ ابیوز کا یونٹ قائم ہوگا۔