اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میںتقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛قرت العین ڈپٹی سیکرٹری وزارت تجارت تعینات ، تقرری کے منتظر پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ18 کے افسر کاشف نبی کو سندھ حکومت میں تعینات ،سارہ سعید کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اضافی چارج تفویض ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نو ٹیفیکیشن جا ری کر دیے ، ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ19 کی افسر فلائٹلیفٹنٹ (ر) قرت العین کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری وزارت تجارت تعینات کیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے گریڈ18 کے افسر کاشف نبی کو سندھ حکومت میں تعینات کیا گیا ، سارہ سعید کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اضافی چارج تفویض ۔ در یں اثنا ء سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھا ریجو نے بیرون ملک دورہ کیلئے تین ہفتوں کی رخصت لی ہے۔ وزیر اعظم نے ان کی رخصت کی منظوری دیدی ہے۔ان کی رخصت تیرہ اگست سے منظور کی گئی ہے۔