• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکوز کو خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی اسٹیٹس سے فوری معاہدوں کی ہدایت

اسلام آباد(اسرار خان) ڈسکوز کو خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی اسٹیٹس سے فوری معاہدوں کی ہدایت،وفاقی وزیر اویس لغاری کے مطابق اقدام صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیگا ، بجلی فراہمی و بلنگ میں شفافیت کو یقینی بنائیگا۔ادھرپشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے چینی کمپنی سے رشاکئی خصوصی اقتصادی زون معاہدہ میں پیشرفت کی درخواست کی ہے۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زی) اور صنعتی اسٹیٹس کے ساتھ سنگل پوائنٹ سپلائی اور بلنگ کے معاہدے نیپرا کی ہدایات کے مطابق حتمی شکل دیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا زونز کی انتظامیہ سے براہِ راست رابطہ قائم کیا جائے۔اس اقدام جس کی منظوری پہلے وفاقی کابینہ دے چکی ہے اور جسے فروری میں نیپرا کو جمع کرایا گیا تھا کا مقصد بجلی کی فراہمی کے عمل کو آسان بنانا، بلنگ میں شفافیت پیدا کرنا اور تقسیم کے نظام میں غیر ضروری مداخلت و بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے۔ مشاورت کے بعد نیپرا نے 11 اگست کو افادیت کی کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ زونز کی انتظامیہ کے ساتھ باہمی بات چیت کے ذریعے حتمی معاہدے کریں۔
اہم خبریں سے مزید