اسلام آباد (اسرار خان) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا کے مطابق، اس ایڈجسٹمنٹ کی بنیادی وجہ ٹرمینل چارجز میں معمولی اضافہ ہے۔ نظرثانی شدہ یہ نئی شرحیں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ دونوں پر لاگو ہوں گی۔ یہ اضافہ فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) پر 0.154 ڈالر تک کا ہے جو وفاقی پالیسی کی ہدایات کے مطابق ٹرانسمیشن اور تقسیم کے اخراجات میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے ٹرانسمیشن کی قیمت 1.32 فیصد بڑھ کر 10.977 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔