اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے دو الگ نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن نمبر 1900-IR-I/2025 کے مطابق، مس رافیہ الیاس اعوان، جو ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 19 کی افسر ہیں، نے 8 اگست 2025 سے چیف (او پی ایس) (آئی آر- فارمیشنز)، آئی آر-آپریشنز وِنگ، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ۔مزید برآں، نوٹیفکیشن نمبر 1894-IR-I/2025 کے تحت، ان لینڈ ریونیو سروس کے دو افسران کو اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ مس مریم حبیب (گریڈ 20)، جو اس وقت کمشنر-آئی آر (اپیلز-VII)، کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں، کو کمشنر،آئی آر (اپیلز-V)، کراچی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اسی طرح، مسٹر طارق اقبال (گریڈ 19)، جو کمشنر-آئی آر (او پی ایس) (زون-II)، آر ٹی او، ایبٹ آباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو کمشنر،آئی آر (او پی ایس) (ریفنڈز)، آر ٹی او، ایبٹ آباد کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یہ اضافی چارج فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور تین ماہ کی مدت یا باقاعدہ تعیناتی تک، جو بھی پہلے ہو، برقرار رہے ۔