• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی)ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکانٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس چوری پر قابو پانے اور منی لانڈنگ کی روک تھام کیلئے مختلف اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا عمل بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فنانس بل 2025 کے تحت ایف بی آر کو اختیارات سونپ دیئے گئے۔ ایف بی آر کے مطابق کمرشل بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی معلومات کا تبادلہ کیا جائیگا۔ کراس چیکنگ کے بعد قانونی کارروائی کی جائیگی۔ قوانین کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید