• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون علیحدگی اور بچوں کی حوالگی سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں ماں کے ہاتھوں دو کمسن بچوں کو ذبح کرنے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ خاتون علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کو لے کر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔واقعہ کا مقدمہ بچوں کے والد غفران کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔دونوں بچوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ڈیفنس فیز 8 قبرستان میں ان کی تدفین کر دی گئی ہے۔۔پولیس کے مطابق خاتون ادیبہ نے جمعرات کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب اپنے سابقہ شوہر غفران کو فون کیا اور کہا کہ تمھیں پتا چلا کہ میں نے کیا کیا ہے ؟شوہر کے ناں کہنے پر خاتون نے سابقہ شوہر کو ویڈیو کال کی اور دکھایا کہ اس نے دونوں بچوں 8 سالہ ضرار اور 4 سالہ سمیحہ کو ذبح کر دیا ہے۔ماں نے کچن کی چھری سے دونوں بچوں کو ذبح کیا۔پولیس کے مطابق بچوں کو نیند میں نہیں بلکہ جاگتے ہوئے قتل کیا گیا ہے۔ماں نے گھر کے واش روم میں پہلے بیٹے پھر بیٹی کو ذبح کیا۔گلا کاٹنے کے بعد بچوں کی لاشوں کو کمرے میں لاکر گود میں لیکر بیٹھ گئی۔
اہم خبریں سے مزید