• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوارڈ عالمی سطح پر ملکی موقف کو پیش کرنے پر دئیے گئے، حکومت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے ) سینیٹ میں کچھ افراد کو ایوراڈز دینے پر بحث کی گئی ،اپوزیشن اراکین نے کہا کہ حکومت نے قومی سطح پر ایوارڈ کی وقعت ختم کردی ،انھوں نےکہاکہ اشتہارات سے قائد اعظم کی تصویر نکالنا شرمناک حرکت ہے ۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہاکہ کل 200کے قریب ایوارڈ دئیے گئے جوبین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کو پیش کرنے کے حوالے سے دئیے گئے ، جو وفاقی وزرا تھے انہوں نے پہلگام واقعہ کے بعدایک کمیٹی بنائی تھی ان کو ایوارڈ دئیے گئے ، شہدا کو ایوارڈ دئیے گئے اور ان سویلینز کو بھی ایوارڈ دئیے گئے جن کے گھروں پر بمبار ی ہوئی تھی اسی طرح جنہوں نے پہلے اطلاع دی کہ حملہ ہوسکتا ہے ان کو بھی ایوارڈ دئیے گئے ، ایسے معاملات پر تنقید جائز نہیں ۔قبل ازیں ایوان بالا میں قائداعظم کی تصویر سرکاری اشہتارات سے غائب ہونے کا معاملہ ،پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اٹھایا اورمعاملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
اہم خبریں سے مزید