• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن ٹرمپ الاسکا ملاقات، دونوں فریق کیا چاہتے ہیں؟

وارسا (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن الاسکا میں یوکرین جنگ پر بات چیت کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔ دونوں فریق کیا چاہتے ہیں؟روس کا مؤقف ہے یوکرین فوجیں واپس بلائے، نیٹو میں شمولیت ترک کرے اور مغرب ہتھیار دینا بند کرے۔ ٹرمپ فوری جنگ بندی چاہتے ہیں اور پیوٹن سے براہِ راست مذاکرات کو موقع سمجھ رہے ہیں۔یوکرین کا مؤقف ہماری شمولیت کے بغیر کوئی امن معاہدہ ممکن نہیں، پہلے غیر مشروط جنگ بندی ہو۔ یہ اہم ملاقات چار سال میں کسی موجودہ امریکی اور روسی صدر کا پہلا سربراہی اجلاس ہے۔روس کا مؤقف ہے کہ یوکرین خیرسون، لوہانسک، زاپوریزیا اور دونیتسک سے فوجیں واپس بلائے، نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ترک کرے، فوجی بھرتی روک دے، مغربی ممالک ہتھیار دینا بند کریں، روسی زبان بولنے والوں کے حقوق کی ضمانت دی جائے، نازی ازم کی ’’تمجید‘‘ پر پابندی لگائی جائے اور مغربی پابندیاں ختم کی جائیں۔امریکہ میں ٹرمپ فوری جنگ بندی چاہتے ہیں اور پیوٹن سے براہِ راست مذاکرات کو موقع سمجھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید