• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک میلنگ و ہراسانی میں ملوث ٹک ٹاکر گرفتاری سے بچنے کیلئے خواتین کو سامنے لے آیا، شرمناک حرکتیں

کراچی( ثاقب صغیر )بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث ٹک ٹاکر مخدوم جنید جانی این سی سی آئی اے کی گرفتاری سے بچنے کیلئے خواتین کو سامنے لے آیا،ان خواتین نے شرمناک حرکتیں کیں،،ملزم بشیر احمد عرف مخدوم جنید جانی ولد شاہنواز مخدوم نے ٹوکے سے این سی سی آئی اے کی ٹیم پر حملہ کرکے افسر کو زخمی کر دیا۔ملزم اور اس کی تین ساتھی خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں فہمیدہ دختر شاہنواز مخدوم ، غزالہ دختر شاہنواز مخدوم اور بھانجی کائنات دختر سکندر شاہ شامل ہیں۔حکام کے مطابق ملزم کنڈیارو ضلع نوشہرو فیروز کا رہائشی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سکھر کی ٹیم ملزم ٹک ٹاکر بشیر احمد عرف مخدوم جنید جانی کو گرفتار کرنے جمعہ کو کراچی پہنچی تو ملزم کی رشتہ دار خواتین کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔این سی سی آئی اے کی ٹیم ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پہنچی تو ملزم بھاگنے لگا، ملزم نے رشتے دار خواتین کو کپڑے اتارنے کا کہا اور لائیو ویڈیو پر آگیا اور گالیاں دینے لگا۔ رشتے دار خواتین کپڑے اتار کر سڑک پر ملزم ٹک ٹاکر کے پیچھے چلنے لگیں۔مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود راجپوت اسپتال کے قریب ٹک ٹاکر مخدوم جانی جنید نے این سی سی آئی اے کی ٹیم پر حملہ کردیا۔ملزم نے اپنے پاس موجود ٹوکا اٹھا کر این سی سی آئی اے کے افسر غلام مرتضیٰ کو دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔بعد ازاں این سی سی آئی اے نے ملزم بشیر احمد عرف مخدوم جنید جانی ولد شاہنواز مخدوم کو گرفتار کرلیا جبکہ خواتین فہمیدہ مخدوم دختر شاہنواز مخدوم ، غزالہ دختر شاہنواز مخدوم اور بھانجی کائنات دختر سکندر شاہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ مبینہ ٹاؤن میں کار سرکار میں مداخلت کرنے،جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم پر ہنی ٹریپ کر کے درخواست گزار کو بلیک میل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے سکھر میں مقدمہ نمبر 25/2025 درج کیا گیا تھا۔مدعی مقدمہ کے مطابق جولائی 2025 میں فیس بک میسنجر کے ذریعے اس کا ریشما نامی خاتون سے رابطہ ہوا۔بعد ازاں وہ مدعی سے واٹس ایپ پر بات کرنے لگی۔خاتون نے اس سے ویڈیو کال پر بات کی جس کے بعد ملزم بشیر احمد عرف مخدوم جنید جانی نے اسی واٹس ایپ نمبر سے اسے کال کی اور مدعی کی ایڈٹ شدہ قابل اعتراض ویڈیو بھیجی اور 50 لاکھ روپے کا تقاضہ کیا۔مدعی کے مطابق ویڈیو دیکھ کر وہ شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں چلا گیا۔ملزم ٹک ٹاکر مخدوم جنید جانی نے مدعی سے 44 لاکھ روپے بھی بٹورے اور مزید 70 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی اور نہ ملنے پر مدعی کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کی۔
اہم خبریں سے مزید