اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا حکم برقرار رکھتے ہوئے میڈیکل سینٹرز اور لیبارٹریوں اور ان کی پانچ ایسوسی ایشن کو خلیجی ممالک جانے والے پاکستانی کارکنوں کے لیے روانگی سے قبل کئے جانے والے لازمی طبی معائنے کی فیسوں کو گٹھ جوڑ کے ذریعے طے کرنے، صارفین کی علاقائی تقسیم اور دیگر غیر مسابقتی اقدامات کا مرتکب قرار دیا اورجرمانے کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ ٹربیونل نے کمیشن کے اس مؤقف کی توثیق کی کہ یہ میڈیکل سینٹرز مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ تاہم ٹربیونل نے جرمانوں کو ان بیس میڈیکل سینٹرز میں ہر ایک پر عائد جرمانے کو 2 کروڑ روپے سے کم کر کے 20 لاکھ روپے کر دیا ہے۔