• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اقتدار، بلوچ یکجہتی کمیٹی، دھرنا 31 ویں روز بھی جاری

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) نیشنل پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا جمعہ کو31 ویں روز بھی جاری رہا ،بلوچ، ہیومن رائٹس، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور ارکان قومی اسمبلی یکجہتی کا اظہار کر چکے ہیں وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود مظاہرین بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کے لیے 28 دنوں سے چائنا چوک اندر پاس سے سپر مارکیٹ کو ملانے والی دو رویہ میٹرو پولیٹن دوڈ کو ٹریفک کے لیے بند کئے بیٹھے ہیں ، 14 اگست کو مظاہرین نے ٹریفک بحال کر دی تھی اور گرین ایریا میں دھرنا شروع کر دیا تھا مگر 15 اگست کو دوبارہ روڈ بند کر دیا مگر ابھی تک پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید