• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے ہلاکتیں 60 تک پہنچ گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے گاؤں چھسوتی میں شدید بارشوں اور کلاوڈ برسٹ کے باعث اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے ہلاکتیں 60تک پہنچ گئیں، 100سے زائد زخمی اور 200 لاپتہ ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جمعہ کے روز بیلچوں اور مشینری کی مدد سے ملبے اور پتھروں کے نیچے دبے افراد کو تلاش کیا، حادثے کے وقت زائرین مچھیل یاترا کے دوران دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ گذشتہ روز ضلع کشتواڑ کے گاؤں چھسوتی میں اچانک آنے والے کیچڑ اور سیلابی ریلے نے ان یاتریوں کو بہا دیا جو ایک مشہور مذہبی مقام کی طرف پہاڑ پر چڑھنے سے پہلے دوپہر کا کھانا کھانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید