واشنگٹن (اے ایف پی) واشنگٹن کے اٹارنی جنرل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے خلاف پولیس پر قبضے کا مقدمہ دائر کردیا۔ ٹرمپ کی جانب سے دارالحکومت کی پولیس وفاقی کنٹرول میں لینے پر اٹارنی جنرل برہم، صدر نے جرائم سے نمٹنے کیلئے نیشنل گارڈکی تعیناتی کا دفاع کیا، اقدام پر ڈی سی کی مقامی حکومت ناراض ہے۔ اٹارنی جنرل کے بقول یہ شہر کی پولیس فورس پر ایک جارحانہ قبضہ ہے، جبکہ ریپبلکن صدر کا کہنا ہے کہ یہ پرتشدد جرائم سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدام تھا۔اس ہفتے کے آغاز میں ٹرمپ نے واشنگٹن کی میٹروپولیٹن پولیس کو وفاقی حکومت کے کنٹرول میں دے دیا اور نیشنل گارڈ کو شہر کی سڑکوں پر تعینات کر دیا۔