• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکار شبیر جان اپنی بیوی سے کیوں ڈرتے ہیں؟ مزاح سے بھرپور گفتگو ”ہنسنا منع ہے“ آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ میری دو بیویاں ہیں، اوپر والے کے بعد اپنی ایک بیوی سے ڈرتا ہوں دوسری سے نہیں ڈرتا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مزاح سے بھر پور شو ناظرین ہفتے کی شب 11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ شبیر جان نے شو کے دوران اپنی زندگی اور شوبز انڈسٹری میں میں پیش آنے والے اہم واقعات سے نوجوانوں کو آگاہ کیا۔ ہال میں موجود طالب علموں نے بھی اُن سے مزیدار سوال پوچھے۔ نامور اداکار کے ساتھ گیمز کا مقابلہ بھی ہوا۔ میزبان تابش ہاشمی نے بھی اپنی چٹ پٹی باتوں سے حاضرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔
اہم خبریں سے مزید