• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: ‎انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کا بھارتی یومِ آزادی پر یومِ سیاہ، ایفل ٹاور پر مظاہرہ

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام بھارت کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔

اس موقع پر ایفل ٹاور کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پیرس کی فضا مودی مردہ باد، تحریکِ آزادی زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور ہم لے کے رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

‎مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے زاہد ہاشمی نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، ماورائے عدالت قتل، خواتین کی عصمت دری، بچوں کے قتل اور کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کرنا اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کرتی رہی ہے، مگر بھارت نے ہمیشہ جنگ کی راہ اپنائی۔

‎معروف کشمیر رہنماؤں زاہد اقبال ہاشمی اور چوہدری خلیل احمد نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے ایمان کے جذبے کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دی۔

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی اور کشمیری عوام نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی انسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ہیں۔

کشمیر رہنماؤں نے پاکستانی میڈیا کی کشمیر کاز میں مستقل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تعریف اور مبارک باد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے پیرس میں خواتین، مردوں، بچوں اور سول سوسائٹی کی کشمیر کے مسئلے پر وابستگی اور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ کشمیری اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

‎یومِ سیاہ کے موقع پر چوہدری خلیل احمد، عدنان سلیمان، حاجی اظہر جاوید زرگر، ایم کے پرویز، چوہدری راجہ طاہر محمود، ظفر اقبال، عاطف ہاشمی، فیصل شیر، بلال احمد خان، اشرف گوندل، میڈم روحی بانو، نینا خان، شبانہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید