راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )2رکنی گینگ کوگرفتار کرکے7مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ، تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے7 مسروقہ موٹر سائیکل، 2 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان قبل ازیں وہیکلز چوری اور منشیات کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہیں،ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ ملزموں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔