اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی63 وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ20موٹر سائیکل ، 27 موبائل فونز اڑا لئے گئے، 2 موٹر سائیکل 8موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 9موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے، جڑواں شہروں میں 28گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ چونترہ کے علاقے میں کامران کے گھر سے ایک لیب ٹاپ اور چھ لاکھ روپے کی نقدی ،تھانہ روات خرم کے گھر سے 750 یورو اور 2 لاکھ روپے کا سونا ، صدر بیرونی وقاص کے گھر سے سوا لاکھ روپے کا گھریلو سامان اسی تھانے کے علاقے میں نور زمان کے گھر سے ایک لاکھ81ہزار روپے کی نقدی ، تھانہ چکلالہ میجر ایوب کے گھر سے ایک لاکھ10ہزار روپے اسی تھانے کے علاقے سکیم تھری سے نجمہ نصرین کے گھر سے پانچ لاکھ روپے نقد اور گھریلو سامان اسی تھانے کے علاقے محمد مزمل کے گھر سے ایک لاکھ 12 ہزار روپے، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔