اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سانحہ بہاول پور میں جام شہادت نوش کرنے والے معروف ادیب و دانش ور اور مسلح افواج کے محکمہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ بریگیڈئر صدیق سالک شہید کا37 واں یوم شہادت آج سترہ اگست بروزاتوار کو منایا جائے گا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے کوٹھی نمبر13سٹریٹ نمبر 38سیکٹر ایف ایٹ ون اسلام آباد میں بعد نماز عصر قرآن خوانی اور نماز مغرب سے قبل اجتماعی دعا ہوگی۔ ایچ ایٹ قبرستان میں مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔