راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 2 گاڑیوں 34 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے کوارٹرزکے قریب 3موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر احسن شاہ سے 12ہزارروپے، 3 اے ٹی ایم کارڈاور آئی فون ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ففتھ روڈ پر2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرمحمدعلی شاہ سے موبائل اور15ہزارروپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک کے قریب 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر عثمان اللہ اور عبدالباسط سے 2موبائل ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ احمد نگر میں 2موٹرسائیکل سوار محمد بصیر سے گن پوائنٹ پر موبائل اور 5ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ، ، عباسی آباد میں شکرانہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر اندرسے60ہزارروپے، کاسمٹک کا سامان مالیتی20ہزارروپے اورزمین کے کاغذات، فاروق اعظم روڈ پر گل زرین کی فارمیسی سے 20ہزارروپے ، ،محلہ زمینداراں میں محمد سہیل کے گھر سے تالے توڑ کر 10ہزار روپے اورسونا مالیتی 10ہزار روپے،سادا روڈ پر آصف کی 2 بیٹریاں،آفیسرزکالونی میں ا یک گھر سے پانی والی موٹر،ریس کورس پارک سے رحمان اللہ کی سائیکل مالیتی15ہزارروپے ،گلشن آباد میں شاہ رخ امیر کے گھرسے 3 لاکھ روپے طلائی زیورات 8 تولہ ، دھمیال کیمپ کے قریب ایک گھر سے 4 تولہ سونا، لیپ ٹاپ اورآئی فون ،ڈھکی کلاں میں عاطف حمید کی بکری ،بحریہ فیز8میں نبیل خان کا آئی فون ،بحریہ فیز8میں ارشاد خان کی ایل ای ڈی چوری کرلی گئی ۔ ادھراسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 5موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ،تھانہ کوہسار،تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ شالیمار ،تھانہ ہمک اور تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں میں نامعلوم چور شہریوں کے موٹرسائیکل لے اڑے ،جب کہ سٹریٹ کرائم کی ایک واردات تھانہ کرپاکے علاقہ میں ہوئی ۔