• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سیف سٹی کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم کابیک اپ سینٹرآرپی او آفس میں بنایاجائیگا

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی سیف سٹی کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم کابیک اپ سینٹرآرپی او آفس میں بنایاجائے گا،ذرائع کے مطابق سیف سٹی کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر راولپنڈی آئندہ چند ہفتوں میں باقاعدہ ورکنگ شرو ع کردے گا ،پراجیکٹ کاڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے بیک اپ سینٹر ریجنل پولیس آفس کی بلڈنگ میں قائم کیاجارہاہے جس کے لئے کام کاآغازکردیاگیاہے ،ذرائع نے جنگ کو بتایاکہ سیف سٹی کمانڈاینڈ کنٹرول پراجیکٹ کو محفوظ بنانے کے لئے کسی مناسب مقام پر اس کابیک اپ سینٹر بنایاجاتاہےجسے ڈی آرسائٹ کہتے ہیں کہ اگر خدانخواستہ سیف سٹی کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر میں کسی حادثہ یا تخریب کاری کی وجہ سے سسٹم کونقصان پہنچے تو اس کا ڈیٹا بیک اپ میں محفوظ رکھاجاسکے ،اس ضمن میں ضلع اٹک سیف سٹی کوبیک اپ سینٹر ڈی پی اوآفس اٹک ،جہلم سیف سٹی سینٹر کا تھانہ سٹی جہلم ،اور ٹیکسلا و حسن ابدال سیف سٹی سینٹرزکی ڈی آرسائٹ بیک اپ سینٹر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرآفسزمیں بنائے گئے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید