• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 4رکنی گینگ گرفتار، چھینا گئی موٹر سائیکل اور رقم برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹریٹ کرائم میں ملوث 4رکنی گینگ کو گرفتارکرکے شہری سے چھینا گیاموٹر سائیکل اور30ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ،تھانہ صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزموں کے قبضہ سے شہری سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور رقم 30 ہزار روپے برآمد ہوئی،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ ملزموں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید