اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.30 فٹ تک پہنچ گئ اورراول ڈیم کے سپل ویز کو کھولا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی گئی ،ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کے لیے مختلف مقامات پر موجود تھی اور تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے گئے تھے ، ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کوڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کرنے کی درخواست کی ۔