• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں مختلف واقعات میں2افراد جاں بحق

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر خاوند کے تشدد سے شدید زخمی بیوی دم توڑ گئی خاوند نے پر سڑھیوں سے گرنے کا کہہ کر ہسپتال داخل کرایا تھا چار دن زیر علاج رہنے کے بعد اہلیہ مسماتہ ثمینہ دم توڑ گی تو نعش لیکر تدفین کے لیے کوٹ ادھو چلا گیا خاموشی سے تدفین کے لیے عزیز رشتہ داروں کو اطلاع دی تو غسل کے وقت مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات سامنے آئے،خاتون کے لواحقین نے پولیس کو اطلاع کی اور نعش لیکر راولپنڈی پہنچ گے۔دھمیال پولیس نے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ،روالپنڈی کے علاقے گیلاکلاں روڈ پر 45 سالہ شاہد ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید