• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،بھابھی پرتشدد کرنیوالے دیور کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بھابھی پرتشدد کرنے والے دیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کو(س) نے بتایا کہ میری شادی ناصر سے ہوئی ہے میرا دیوریاسر مجھے آئے روز مارتا ہے اور جھگڑا کرتا ہے جسکو میرے شوہر نے متعدد مرتبہ منع کیا ہے جو باز نہ آتا ہے ،گزشتہ روز میرے دیور نے مجھے مارا میرا بازو کو اندرونی چوٹیں آئیں، جو میں نے منع کیا تو اس نے مجھے باہر گلی میں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کردیا جس سے گلی میں اہل محلہ جمع ہو گئے ، میری بہن اور بھابھی نے منت سماجت کر کے میرے دیور سے میری جان چھڑوائی۔
اسلام آباد سے مزید