پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران کریش ہونے والے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ بلیک پاکس جائے حادثہ سے تقریبا 100 میٹر دوری کے فاصلے سے ملا، پولیس نے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالہ کردیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صوبے میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران ریسکیو آپریشن میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر مہمند پنڈیالی سوکئی پہاڑی کے قریب حادثے کا شکار ہو ا تھا، جس میں سوار 5 افراد شہید ہوگئے تھے۔